• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ترقیاتی فنڈز خالی آسامیوں کی بھرتی کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیرمین ملک زبیر بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کو یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کیسے خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے استعمال کرے ، بلوچستان پسماندہ ہے ،اسکولوں میں باتھ روم کی سہولیات دینے کے فنڈز کو اپنے من پسند لوگوں کو سرکاری نوکریاں دینے میں لگی ہے ۔عدالت میں انصاف لینے گئے ہیں ، یہ پوسٹیں این ٹی ایس، بلوچستان پبلک سروس کمیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کسی بھی خود مختار ادارے کو دی جائیں جس سے متعلقہ اسامیوں پر حقدار اور قابل لوگ تعینات ہو سکیں ۔ شعبہ تعلیم میں کسی قسم کی کمی سماج کو معذور بنا سکتی ہے ، فنڈز لیپس کے بہانے کو ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے نہ آزمایا جائے ،سال کے آخر میں شعبہ تعلیم میں اسامیوں کو پر کرنے کا دور آتا ہے جس میں اپنے لوگوں کو تعینات کیا جاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دینگے ۔
تازہ ترین