• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاون کراچی میں پیرس جیسا رنگ و نور


یوم پاکستان کے موقع پر بحریہ ٹاون کراچی میں اتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر بحریہ ٹاون کراچی میں اتش بازی کا اہتمام کیا گیا،آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے شہریوں کی آنکھیں خیرہ کردیں ۔

شاندار آتش بازی دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد نے بحریہ ٹاؤن کا رخ کیا۔

ملی ترانوں کی دھن میں بحریہ ٹاون میں ایفل ٹاور ریپلیکا کے مقام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

آسمان رنگا رنگ روشنیوں سے منور ہوگیا، ملی نغموں نے دلوں کو گرما دیا جبکہ جگمگاتے ایفل ٹاور کو دیکھ کر پیرس کی روشنیاں یاد آ گئیں۔

شہریوں نے یوم پاکستان کے موقع پر عزم کیا کہ پاکستان کے نظریئے اور اس کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار ہے۔

تازہ ترین