• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ’یوم پاکستان‘ کی پر رونق تقاریب

سری لنکا، ایران، عراق، قطر، پرتگال، جاپان، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ترکی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یوم پاکستان کی پُررونق تقاریب منعقد کی گئیں۔

ہائی کمیشن سری لنکا میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر شاہداحمد نے پرچم کشائی کی اور فضا قومی ترانے سے گونجتی اٹھی۔ 1940 میں لاہور میں منظور قرارداد کی یادمیں منعقد اس تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات موجودتھیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، شرکا ءنے ایک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔

عراق کےدارلحکومت بغدادمیں پاکستانی سفارتخانےمیں بھی یوم پاکستان انتہائی پرجوش اندازسےمنایاگیا۔

امارات میں بھی پاکستان سفارت خانے میں یوم پاکستان منایاگیا، سفیر پاکستان معظم خان نے یوم پاکستان کے پیغامات پڑھے۔

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی۔ سفیر پاکستان احسن رضا شاہ نے سبز ہلالی پرچم لہرایاجبکہ پاک فوج کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

پاکستان ڈے کے موقع پر سفارتخانہ پرتگال میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، قائم مقام سفیر سرفراز گوہر نے پرچم کشائی کی۔

نیوزی لینڈمیں سفیر پاکستان ڈاکٹرعبدالمالک نے ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کےسبب مختلف ممالک کے سفیروں اور دیگرشخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم اس موقع پر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات موجودتھیں۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے پاکستانیوں کے دلوں کو بھی زخمی کیا ہے تاہم نیوزی لینڈحکومت کی جانب سے امن کے لیے غیرمعمولی اقدامات نےبھی دل جیت لیے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ قائم مقام سفیر پاکستان علی عنصر زیدی نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی اس موقع پرموجودتھی۔

دنیا بھر میں ’یوم پاکستان‘ کی پر رونق تقاریب
’اتا کلے‘ ٹاور یوم پاکستان پر سج گیا 

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مشہور ٹاور ’اتا کلے‘ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے سجایا گیا۔


 پاک ترک دوستی زندہ آباد کے نعرے لکھے گئے۔

دنیا بھر میں ’یوم پاکستان‘ کی پر رونق تقاریب
دبئی کے برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم کی بہار

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی یوم پاکستان کے رنگ بکھر گئے، دبئی کے برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی۔

تازہ ترین