• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، پٹرول پمپ پر کمرے میں دھماکا 2 افراد جاں بحق ،4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی سیکٹر 5C4مین روڈ پر واقع المدینہ پٹرول پمپ و سی این جی اسٹیشن میں اتوار کی سہ پہر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، اطلاع پر پولیس ،رینجرز اور امدادی ٹیم کے ساتھ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور 6افراد کو شدید زخمی اور جھلسی ہو ئی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ،جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 50سالہ رشید ولد محمد انور اور 30سالہ ثاقب ولد معین نے دم توڑدیا جبکہ زخمیوں میں 30سالہ فقیر ولد زمان ،38سالہ جگدیش ولد چند،18سالہ حمزہ ولد صادق ،20سالہ محب ولد محمد دلشاد شامل ہیں، متوفی رشید پمپ کا مالک اور فیڈرل بی ایریا بلاک13کا رہائشی ، ثاقب سی این جی آپریٹر تھا، زخمیوں میں فقیر کیشئیر، دیگر افراد شہری ہیں جو کہ پمپ پر موجود تھے،پولیس کے مطابق سی این جی اسٹیشن سے متصل کمرے میں گیس بھر گئی جسکے بعد ممکنہ طور پر متوفین میں سے کسی نے وہاں سگریٹ جلائی اور دھماکہ ہو گیا جسکی وجہ سے اس کمرے اور اسکے ساتھ موجود کیشئر کے کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،خوش قسمتی سے آگ سی این جی اسٹیشن تک نہیں گئی۔

تازہ ترین