• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے قانون کے مطابق اپنی مدت پوری کریں گے،میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلدیاتی قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی، توقع ہے کہ متوقع تبدیلیوں کے لئے وہ ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،باغ ابن قاسم کا بھی بہت جلد افتتاح کیا جائے گا ، بلدیاتی ادارے قانون کے مطابق اپنی مدت پوری کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام سفاری پارک میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروگرام سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی ، ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب سمیت معززین شہر اور خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی،مختلف شخصیات کو سفاری پارک کے مونومنٹ بھی دیئے گئے،میئر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک تفریح کیلئے بہترین مقام ہے انہوں نے سفاری پارک کے ڈائریکٹر کنور ایوب کی کوششوں کو سراہا۔
تازہ ترین