• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر قوم نے ثابت کردیا پاکستان مضبوط ملک ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر قوم نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ تصور کرے،انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت نے اقلیتوں کا جینا حرام کردیا ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن حالات سے دوچار ہے ملک کے بعض سیاست دانوں کی جانب سے قومی سلامتی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تنقید اور الزام تراشی سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

تازہ ترین