• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں:پی ایچ اے کی پہلی واسا کی دوسری، کارپوریشن کی تیسری اور ضلع کونسل کی چوتھی پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت کی جانب جشن بہاراں میں سٹالز کی ڈیکوریشن، پودوں کی اقسام کے حوالے سے پی ایچ اے نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ واسا نے دوسری،میونسپل کارپوریشن نے تیسری اور ضلع کونسل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، پی ایچ اے نے ضلعی حکومت کے جشن بہاراں میں 13ہزار پودے سٹالز میں سجائے، واسا ملتان نے جگہ کی کمی کے باوجود 300پودے، میونسپل کارپوریشن نے ایک ہزار پودے، ضلع کونسل نے 400پودے سٹالز میں لگائے، اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ڈی جی پی ایچ اے نے رپورٹ جاری کردیئے ہیں، اس ضمن میں ضلعی حکومت کی جانب سے پی ایچ اے ، واسا ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی انتظامیہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین