• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹروں میں فضلہ بہانے والے کیخلاف مقدمہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس نے شہری حدود میں بھانہ بنا کر گٹروں میں گوبر بہانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر ایم ڈی اے ملتان ماجد خان نے تھانہ شاہ شمس میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیو سینٹرل جیل کے قریب اکرام گوجر نامی شخص نے گورنمنٹ کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کے باوجود شہری حدود کے اندر بھینسوں کا بھانہ بنایا ہوا ہے اس درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اکرام گجر کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین