• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ، متعدد ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش ملزمان عابد عرف پپو گل اوربشیر گل کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 95لٹر دیسی شراب اور 135لٹر لہن اور 2چالو بھٹیاں برآمد کرلیں اور مقدمات درج کر لئے، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، پولیس نے منیراحمد کو آتش بازی کے بھاری سامان کے ساتھ مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرلیا،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے زبردستی بھیک مانگ کر لوگوں کو تنگ کرنے والے5 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا،پولیس نے مختلف اطلاعات 5 بھیکاریوں عبدالقدیر احمد سجاد خلیل اور رمضان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، پولیس نے کار اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹس لگا نے پر4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کی موٹرسائیکلیں اور کار قبضے میں لے لی، تھانہ گلگشت پولیس نے بوسن روڈ سے ساجد نامی کار سوار کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کئےتو پڑتال پر معلوم ہوا کہ اس نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی ہے، اسی طرح پولیس تھانہ کینٹ نے ابدالی روڈ اور اعوان چوک سے موٹرسائیکل سواروں عمران ،احمد اور حبیب کو حراست میں لے کرمقدمات درج کرلئے ہیں۔ ملتان پولیس نے شراب فروشی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور دیسی شراب برآمد کر لی ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر ملتان نے مخبر کی اطلاع پر آرے والی گلی شراب فروش کاشف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ہے جبکہ پولیس تھانہ چہلیک نے رفاع عام چوک سے دانش نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو بوتل شراب برآمد کرلی ہے پولیس نے دونوں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئےہیں۔
تازہ ترین