• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نےزرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کا پہلا ریفرنس تیارکر لیا

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس سے متعلق پہلا ریفرنس پنک ریذیڈنسی ریفرنس تیارکرلیاہے جو آئندہ ہفتے تک احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنک ریزیڈنسی پارک لینڈ طرز کی کمپنی بنائی گئی تھی جس کو سندھ کی زمینیں غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئیں،جبکہ پنک ریزیڈنسی کے اکا ونٹس سے مبینہ طور پر رقم جعلی بینک اکاونٹس میں منتقل کی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائیگی جس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ دوسری جانب پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کی تحقیقات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،تحقیقات مکمل ہونے پر پارک لین ریفرنس اور بلٹ پروف گاڑیوں کا ریفرنس دائر کیے جانےکا امکان ہے۔
تازہ ترین