• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کیلئے ووٹ مانگنے والوں کو تھپڑ رسید کریں، بھارتی رکن پارلیمنٹ

 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل کے ایک رکن اسمبلی شیوالینگی گودا نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مودی کیلئے ووٹ مانگے اور ان کا نعرہ لگانے والوں کو تھپڑ رسید کریں۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گودا نے مودی پر پتھرائو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کرناٹکا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران گودا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے سوئس بینکوں میں موجود رقم واپس لانے اور ہر بھارتی شہری کو 15 لاکھ روپے دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
تازہ ترین