• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی خوشخبری سوئی فیلڈ جتنی بڑی دریافت ہوسکتی ہے

اسلام آباد( عاطف شیرازی) وزیر اعظم عمران خان کی خوشخبری سوئی فیلڈ جتنی بڑی دریافت ہوسکتی ہے ۔ جس بارے سب سے پہلے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ دریافت سے روزگار کے اچھے مواقع میسر ہونگے اور ذخیرہ 25 سے 30 سال استعمال ہوسکے گا۔ بین الاقوامی پٹرولیم کمپنی کے ذرائع کے مطابق اس دریافت بارے ایگزون کمپنی کے وائس پریذ ینٹ اسٹیفن اور کمپنی کے سی ای او ارتضیٰ سید نے بریفنگ کے دوران اعتماد میںلیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے جنوب میںانڈس جی بلاک کے کنواں کیکراں ایکس ون پرالٹر ڈیپ ایکسپلوریشن کی جارہی ہے ۔جس کا ذخیرہ 3 سے 8 فٹ ٹریلین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے ۔ یہ دریافت کراچی کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ 1300میٹر پانی کی گہرائی میں آف شور ڈریلنگ کی گئ، اس دریافت پر پاکستانی کمپنیاں بین الاقوامی کمپنیو ںکی شراکت داری کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ دریافت میں کامیابی کی صور ت میں پاکستان کو 25 سے30 سال تک یہ ذخائر استعمال کیے جاسکیں گے۔

تازہ ترین