• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کے پاکستان ڈے پریڈ کے شرکاء کیلئے بڑا کھانا

ا سلام آباد (حنیف خالد) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں نے پیر کی سہ پہر پاکستان ڈے پریڈ کے شرکاء کے اعزاز میں بڑا کھانا دیا، پریڈ میں شامل آرمی، نیوی، ایئر فورس کے دستوں کے علاوہ پریڈ کا انتظام وانصرام کرنے والے سول وعسکری ادارے بھی کھانے میں مدعو تھے۔ پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف، پاکستان نیوی کے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین، اسلام آباد کے میئر انصر عزیز، اسلام آباد پولیس کے سربراہ آئی جی عامر ذوالفقار اور دوسری عسکری شخصیات اس بڑے کھانے میں مدعو تھیں۔ بڑا کھانا دن11 بجے سے تقریباً دو بجے تک جاری رہا۔ ڈاکٹر عارف علوی دوپہر12 بجے شرکت کرنے کیلئے پریڈ گرائونڈ پہنچے تو ان کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ یہ خالصتاً فوجی تقریب تھی، صدر مملکت فوجیوں میں گھل مل گئے اور وطن عزیز کو درپیش انتہائی سنگین خطرات میں بھی یوم پاکستان پریڈ پورے ملی جذبے کے ساتھ کرنے والے تینوں افواج کے دستوں کے ارکان فری فال کا شاندار مظاہرہ کرنے والے پیراٹروپر، چین، ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب، بحرین کے فوجی دستوں کے ارکان سے انتہائی گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔
تازہ ترین