• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم تشدد پر یقین اور اکابرین کے نقش قدم پرعمل پیرا ہیں‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے تعلیمی اداروںمیں طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طلباء تنظیمیں نہ ہوتیں تو آج بلوچستان اسمبلی یا صوبے میں سیاست کسی اور کے ہاتھ میں ہوتی طلباء تنظیموں کی بدولت ہی سیاسی لوگ پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں رواداری کو فروغ دیا جس طرح وزیر داخلہ نے طلباء تنظیموں کے پہاڑوں پر جانے کی بات کی یہ سرا سر غلط اور بے بنیاد ہے ہم نے کبھی ایسی سیاست نہیں کی جس سے ہم پہاڑوں پرجا کر جدوجہد کریں بلکہ ہمارے اکابرین نے ہمیں ہمیشہ عدم تشدد کی راہ اپنانے کی تلقین کی اور آئندہ بھی اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر سیاست کریں گے اور طلباء کو سیاسی شعور سے آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین