• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں حادثات سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن اور بلوچ کالونی میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیفنس کی خیابان بدر پر تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یوسف جبکہ زخمیوں کی شناخت خالد اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن میں اے ٹی سی کورٹ کے قریب 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، اس حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار بلال اور جے رام نامی شخص زخمی ہو گیا۔

اہلکار بلال بوٹ بیسن تھانے میں تعینات ہے، جو حادثے کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا۔

ادھر بلوچ کالونی پل پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والا شخص فہد محمودآباد کا رہائشی تھا۔

تازہ ترین