• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبیرپختونخوا حکومت نے 11 چائلڈ پروٹیکشن دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی حکومت نے محکمہ چائلڈ پروٹیکشن کے 11 یونٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مردان،صوابی،ایبٹ آباد،چارسدہ،کوہاٹ، سوات،بنوں،لوئر دیر،بٹگرام،بونیراور چترال میں قائم پروٹیکشن یونٹس بند کردیے گئے۔

دستاویزکے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کو 31 مارچ تک بینک اکائونٹس بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بند کئے گئے دفاتر میں موجود بچوں کو تمام ریکارڈ سمیت متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے۔

صوبائی حکومت نے بند کئے گئے 11 چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے ملازمین کو کلیئرنس کروانے کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے ملازمین کو لیٹر جاری کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین