• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، دہلی بس سروس میں 5سال کی توسیع منظور

وفاقی کابینہ نے لاہور سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لئے بس سروس میں 5 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور،نئی دہلی بس سروس معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں توسیع منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ رواں سال نومبر میں کرتار پور راہداری کھول دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو اور کراچی انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ بورڈ سے متعلق سمریاں منظور کی گئیں۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ اسد عمر نے ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفننگ دی۔

وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان پروفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

حکومت پاکستان نے نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دی، جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت کا فروغ ہے۔

فواد چوہدری نے کابینہ کے فیصلوں پر پریس بریفننگ دی اور کہا کہ وزیر اعظم سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، 170 ممالک کو ای ویزا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین