• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم نے بھی دو تبدیلیاں کیں، زخمی جے رچرڈسن اور کولٹر نیل آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے جن کی جگہ پیٹ کمنس اور جیسن بینڈروف کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کو 5 میچوں کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین