• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مساجد حملہ: دہشتگرد سے متعلق نئے انکشافات

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے میں ملوث دہشت گرد کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مساجد حملے میں ملوث برینٹن ٹیرنٹ نسل پرست دہشت گرد ہے،جس کے حوالے سے آسٹریا میں تحقیقات کے دوران کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

آسٹریا کی چانسلر سیباسٹین کَرز نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ کا یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک جینریشن آئیڈنٹٹی (Generation Identity) سے مالی تعلق تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریا میں تنظیم کے سربراہ مارٹن سیلنر نے 2018ء میں برینٹن ٹیرنٹ نام کے شخص نے 1500 یورو کا عطیہ وصول کیا تھا۔

آسٹرین چانسلر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت انتہائی دائیں بازو کی اس تنظیم کو تحلیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے،جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین