• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کام چور افراد کے لیے جرمنی میں انوکھی نوکری کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ اس میں پر کشش تنخواہ بھی شامل ہے۔

یوں تو آرام پسند اور کام سے جی چرانے والے افراد کو ملازمت کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہ نوکری پانے والوں کی تو قسمت ہی نرالی ہے۔

جرمنی کے ایئرو اسپیس سینٹر نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے اشتراک سے انوکھی نوکری کی پیشکش کی ہے جہاں نوکری پانے والوں کو 60روز کیلئے بیڈ پر آرام کرنا ہوگا۔

زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پیسہ تجربات کے سلسلے میں لٹایا جا رہا ہے جس میں انسانی جسم پر کشش ثقل کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نوکری حاصل کرنے کیلئے صرف 24سے 55سال تک کی عمر کی خواتین اہل ہیں جبکہ کامیاب امیداروں کو رواں برس کولون میں اس تجربے سے گزرنا ہوگا۔

تازہ ترین