• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے کے لیے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک زخمی ہونے کے سبب چوتھے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، اُن کی جگہ عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب ملک تیسرے ایک روزہ میچ میں زخمی ہوئے تھے، اُن کی پسلی پر ضرب لگی تھی جس کے باعث وہ چوتھے ایک روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق شعیب ملک کی انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے اُن کا ایم آر آئی کرایا جائے گا۔

اُن کی غیر موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم چوتھے ایک روزہ میچ میں قیادت کررہے ہیں، شعیب ملک کی جگہ پلیئنگ الیون میں سعد علی کو ڈیبیو کرایا جائے گا۔

پانچ میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستانی مینجمنٹ تجربات ہی کرتی رہ گئی ،جبکہ میزبان آسٹریلیا نے ابتدائی تین میچز اپنے نام کرکے سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سیریز کے بقیہ 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر گرین شرٹس وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کی مکمل کوشش کرے گی۔

تازہ ترین