• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرر نےچوتھی بار میامی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا


سوئس ٹینس اسٹارراجر فیڈررنے امریکا کے جان ازنر کو ہراکر چوتھی بار میامی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

فیڈرر نے دفاعی چیمپئن ازنر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی،سوئس ٹینس اسٹار نے چھ ایک، چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی ازنر کے کھیل میں کچھ بہتری آئی لیکن بائیں پیر میں تکلیف کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔

راجر فیڈرر نے ایک سو ایک واں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین