• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہری کی شیر کی ساتھ سیر کی ویڈیو وائرل


کراچی میں دو بھائیوں نے ایک افریقی شیر پال رکھا ہے جس کو ساتھ لےکر وہ اکثر گھومتے ہیں، ان کی شیر کے ساتھ سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے مالک حمزہ اور حسن نامی 2 بھائیوں نے گزشتہ 2ماہ سے ایک افریقی شیر پال رکھا ہے جس کے عمر 26 ماہ ہے۔ انہوں نے مشہور زمانہ اینیمیٹیڈ فلم ’ The lion king‘ سے کردار سمبا سے متاثر ہوکر اس کا نام سمبا رکھا ہے۔

حمزہ اور حسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سمبا روزانہ 5 کلو مٹن یا بیف کھاتا ہےجبکہ چکن کھانا اسے پسند نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اکثر سمبا کو اپنے ساتھ گاری میں بیٹھا کر کراچی کی سڑکوں کی سیر کرتے ہیں، ایسے ہی شیر کے ساتھ گھومنے کی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شیر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے نہایت سکون سے گاڑی کی بیک سیٹ پرشیر بیٹھا ہوا ہے۔

دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی سمبا کے ساتھ تصاویر بنا کر بےحد خوشی محسوس کرتے ہیں جبکہ شیر کے مالک حمزہ کو اپنے سمبا کے لیے ایک شیرنی کی تلاش ہے۔

تازہ ترین