• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، ملالہ یوسفزئی، تقریب سے ویڈیو لنک خطاب

جامشورو ( نامہ نگار) مہران یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے شاندار تقریب ہوئی جس میں "سوسائیٹی فار وومین انجینئرز " کی بنیاد ڈالی گئی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی پاکستان کی اول نمبر یونیورسٹی ہے جس میں صنفی برابری کی پالیسی منظور کی ہے اور اس پر عمل شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سماج خواتین کی شراکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مبارک باد دیتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ تعلیم کے مقاصد کے لئے ایک ہوجائیں اور اپنے اپنے حصہ کی جدوجہد کریں خواتین کی تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ میں نے خوف کو مات دے کر تعلیم حاصل کرنے کرنے کا عزم کیا، تقریب میں سوسائٹی فار وومین انجنیئرز کی پہلی کنوینر ڈاکٹر خدیجہ قریشی ، ڈاکٹر ذوالفقار علی عمرانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں روزی الیاس اور میڈم ممتاز منشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈد سے نوازا گیا جبکہ میڈم روزی الیاس اور میڈم ممتاز منشی نے اپنی تعلیمی تجربات سے آگاہ کیا ․جبکہ شبنم بلوچ نے مہران یونیورسٹی کی منظور شدہ جینڈر پالیسی سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن دی تقریب میں مختلف ممالک سے خواتین نمائندوں نے وڈیو لنک کے ذریعہ اپنا پیغام دیا جبکہ مہران پبلک ہائر سیکینڈری اسکول کی طالبات نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹیبلوز اور خواتین کی برابری سے متعلق گیت بھی پیش کئے تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہ ٰ حسین علی ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ٹیکنالوجیز پروفیسر ڈاکٹر روشن الدین شاہ راشدی و دیگر استاتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تازہ ترین