• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینٹن ٹیرنٹ پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی عدالت نےملزم  کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کیس کی دوسری سماعت کے موقع پر جج نے کہا کہ دو ماہرین جائزہ لیں کہ ٹیرنٹ مقدمےکا سامنا کرنے کے قابل ہے یا دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔

کرائسٹ چرچ کی عدالت میں آج مقدمے کی مختصر سماعت ہوئی جس میں مجرم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوا، اس موقع پر شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود رہی ۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو 50 افراد کے قتل اور 39 کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 89 الزامات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین