• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفات کی افواہوں پر عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا ویڈیو پیغام


پاکستان کے معروف گلوکارعطااللہ  عیسیٰ خیلوی کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اُن کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ عطاللہ عیسیٰ خیلوی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عطاللہ عیسیٰ خیلوی کی وفات کی افواہیںدیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں جس پر گلوکار کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں تمام جھوٹی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

عطاللہ عیسیٰ خیلوی کی جانب دو منٹ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نےاپنی وفات سے متعلق تمام جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں یہاں صحیح سلامت ہوں ، علالت کی وجہ سے اسپتال میں داخل ضرور تھا مگر گزشتہ ہفتے گھر واپس آگیا تھا۔ ‘

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں تمام لوگوںکا شکریہ بھی ادا کیا بشمول اُن کے جنہوں نے اُن کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں۔ عطاللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے پیغام میں آئندہ ہونے والے کنسرٹ کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیااورانہیں شرکت کی بھی دعوت دی۔

واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے عطاللہ عیسیٰ خیلوی کو ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف تھی جس کےباعث انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے۔

تازہ ترین