پولیس نے میر پور خاص کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہرن کے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بروقت کارروائی کر کے ہرن کے 2 بچے برآمد کیے ہیں، جو تھرپارکر سے اسمگل کیے جا رہے تھے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرن کے 2 بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔