• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حادثے میں خاتون جاں بحق، پشاور میٹر وعارضی طور پر بند

پشاورمیں بی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس چند روز بعد ہی عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

حیات آباد میں پیش آنے والےافسوس ناک حادثے کے بعد بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کو بند کر دیا گیا۔

پشاور بی آر ٹی روٹ میں بس کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون فیز تھری چوک پر سڑک پار کر رہی تھی کہ بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔

خاتون کی شناخت لبنیٰ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے ہے۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بھی بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر حادثے میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین