• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر میں کھلے عام جعلی پاوڈر دودھ کی خرید وفروخت کا انکشاف

پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں جعلی پائوڈر دودھکی خرید وفروخت کا انکشاف ہوا ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ کے پائوڈر دودھ کے نام سے جعلی پائوڈر کی خرید وفرخت جاری ہے عوامی شکایات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نےجعلی پاوڈر دودھ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی انیلا محبوب کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی افسران احمد علی شاہ اور واصف شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیپل منڈی پشاور میں واقع ہول سیل و پرچون دوکانداروں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران ایک ہی روز میں دو سو سے زائد کاٹن جعلی پاوڈر ملک برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ دوکانداروں کو متنبہہ کیا کہ سپلائرز کی نشاندہی کرے ورنہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ انیلا محبوب کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم معمول میں دوکانداروں کیساتھ پڑے اور نئے آنیوالے سٹاک کے معیار کی چیکنگ کرتی رہتی ہے جس کے دوران جعلی پاوڈر دودھ کی دستیابی کا انکشاف ہوااتھارٹی کے عملے کا کہنا ہے کہ جعلی پاوڈر دودھ مشہور ملٹی نیشنل برانڈ (نیڈو) کی نقل ہے جو کسی شیرخوار بچوں کیلئے مضر صحت ہےپاوڈ ملک کے جعلی پروڈکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹرسید عبدالستار شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں محتاط رہیں فیڈر میں تازہ دودھ استعمال کریں، جعلی پاوڈر ملک کا اثر ڈائریکٹ گردوں پر پڑتا ہے پشاور میں جعلی روزگار سے وابستہ گروہ کی خطرناک بات یہ کہ صرف ظاہری پیکنگ کاپی نہیں ہوتی بلکہ اسکے اندر کچھ بھی ملاکر پیک کرکے عوام کو کھلادیتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور میں کسی بھی انڈسٹری کے پاس نجی سطح پر ایسی کوئی لیبارٹری نہیں جو کہ ایسے پروڈکٹ میں صحیح کیمیائی اجزا کے مقدار و معیار کو برقرار رکھ سکیں۔ن کا مزید کہنا تھا کہ ماں کا اپنا دودھ ہی بچوں کی صحت کیلئے کافی ہے اور اس کا کوئی نم البدل نہیں ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں اور خوراک گردی کے منصوبے بنانے والے بے ضمیر افراد کا پیچھا کررہے ہیں عوام محتاط رہے متعلقہ کمپنی کے حکام سے بھی بات ہوئی ہے جب تک فوڈ اتھارٹی فیلڈ میں ہے عوام کو صاف اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین