• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم خرابی کے باعث نجی ایئرلائن کاطیارہ پشاورایئرپورٹ پراتارلیاگیا،قائم علی شاہ ہینڈبیگ غائب ہونے پرغصہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کراچی سے اسلام آباد آنیوالا نجی ایئر لائن کاایک طیارہ موسم کی خرابی کے باعث پشاور ایئر پورٹ پر اتار لیاگیا، طیارے میں پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات سوار تھیں، طیارے سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا ہینڈ بیگ غائب ہوگیا،ٹھنڈے مزاج کے قائم علی شاہ اپنا ہینڈ بیگ گم جانے کی وجہ سے سخت غصے میں آگئے جس پر ایئر لائن کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں، بڑی جدوجہد کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کےذریعےاس مسافر کوتلاش کرلیا گیا جو سید قائم علی شاہ کا بیگ لے کر چلا گیا تھا ۔
تازہ ترین