• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے احکامات معطل حکم امتناعی جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے مقامی سول عدالت نے ایڈورڈ زکالج انتظامیہ کی جانب سے انگلش ڈیپارمنٹ کے ہیڈ کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے احکامات معطل قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردی ، گزشتہ روز پشاور کے سول کورٹ نے ڈاکٹر گلزارجلال ہیڈ آف انگلش ڈیپارمنٹ ایڈورڈ زکالج کی جانب سے ایڈوکیٹ شافیصل ناساپی کی توسط سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈورڈ ز کالج کے پرنسپل نے ذاتیات کے بنیاد پر درخواست گذار کی ایڈورڈ ز کالج سٹاف کالونی میں اُنکی رہائش ختم کی اور اس حوالے سے 4اپریل کو حکم جاری کیا اور درخواست گزار کو 17اپریل تک سرکاری گھر خالی کرنے کی ڈیڈ لائن جس کیخلاف درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کی اور استدعا کی کہ عدالت پرنسل کے حکم کو کینسل کریں اورکیس کے فیصلہ آنے تک حکم امتناعی جاری کریں جس کے بعد عدالت نے ایڈورڈز کالج انتطامیہ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے گھر خالی کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردی ۔
تازہ ترین