• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں‘

پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کےلئے ذوالفقار علی بھٹو ایک نایاب شخصیت تھی جو ایک آمر کی عنا کی بھینٹ چڑھ گیا ،شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

مختصر عرصہ اقتدار میں انہوں نے نہ صرف ٹوٹے پھوٹے پاکستان کو سنبھالا بلکہ ایٹمی پلانٹ، سٹیل مل، جیسے میگا پروجیکٹ کی بنیاد رکھ کر قوم کا مورال بلند کردیا۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل بنگش نے پاکستان سے واپسی پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے بچھڑے چالیس برس بیت گئے لیکن آج بھی وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

یہی وجہ کہ جیالے کہتے ہیں کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر عوام تک پھیلا دیا۔

چوہدری رزاق ڈھل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی طرز سیاست کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں یاد رکھا جاتاہے۔

تازہ ترین