• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی استعدادسے زیادہ پیداوار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)واپڈا کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعمیر کئے گئے انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے آج ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیاہے،منصوبے سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے ، تاہم اِس منصوبے سے آج ایک ہزار40 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی ۔ جو منصوبے کے پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے ۔
تازہ ترین