• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس مقابلے ،پشاور ماڈل اور فرنٹیئر کالج کی 18، 18 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن

پشاور(خصوصی نامہ نگار)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام خواتین کالجز کے مابین کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعرازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسلامیہ کالجیٹ کی پرنسپل زہرہ توقیر مہمان خصوصی تھیں، پشاور ماڈل ڈگری کالج اور فرنٹیئر کالج 18، 18 پوائنٹس کسیاتھ پہلی پوزیشن کرکے جنرل ٹرافی جیت لی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ رعنانوازکو بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا۔اتھلیٹکس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نے گولڈ ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ نے سلور اور اسلامیہ کالجیٹ سکول نے برونز میڈلز جیتے، بیڈمنٹن میں فرنٹیئر کالج نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے دوسری اور اسلامیہ کاجیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔باسکٹ بال فرنٹیئر کالج نے جیتی،پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے خواتین نے دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس میں فرنٹیئر کالج نے سونے، اسلامیہ کالجیٹ نے چاندی اور گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار نے کانسی کا تمغہ جیتا۔رسہ کشی میں پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے خواتین نے پہلی، گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارنے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے تیسری،ہینڈ بال میں پشاور ماڈل ڈگری کالج نے پہلی،باچاخان گرلزکالج نے دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار تیسری نے پوزیشن ،نیٹ بال میں پشاور ماڈل ڈگری کالج نے پہلی ،فرنٹیئر کالج نے دوسری، گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین