• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کے رہائشی کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ کہاں سے آئے؟

ایف بی آر نے کراچی میں ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا پتہ لگا لیا ہے، نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالت نے اس حوالے سے ایف بی آر کراچی کی مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کر لی، جس کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے اس سلسلے میں کسٹم عدالت میں مقدمے کی نقول جمع کرا دی ہے۔

عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

ایف بی آرکے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015ء میں اکاؤنٹ کھولا، بے نامی اکاؤنٹ میں یکم جولائی 2015ء سے 30 جون 2018ء تک رقم منتقل کی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 سال میں مجموعی طور پر36 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی، مذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے۔

ایف بی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں، جبکہ شبہ ہے کہ یہ اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے کھولا گیا، غریب شہری کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین