• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کیلئے پاکستان پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کے لیے پہنچا دی گئی جسے ملک بھر میں لے جایا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائشی تقریب کل اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد اسے 13 اپریل کو لاہور اور 14 اپریل کو کراچی لے جایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین