• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فواد کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں‘

نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دوبارہ پاکستان کے پُرکشش اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سونم کپور نے خوبصورت پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان اچھے اداکار ہیں، اسکرین پر ہم دونوں کی کیمسٹری بہترین تھی جس کی وجہ سے میں فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے اُڑی اور پلوامہ حملوں کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں جب سونم کپور فواد خان کی معترف دکھائی دے رہی ہیں بلکہ اس سے قبل پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مالا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعدسونم کپور نے فواد خان کے ٹوئٹ پر جواب میں کہا تھا کہ ’فواد آپ ایک اسٹار ہیں۔‘

 2014میں بالی ووڈ میں فلم ’خوبصورت ‘ سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکےہیں۔

آج بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین