• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزرچند لوگوںپر ہوا، آپ ﷺ نے رک کر فرمایا : کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے اچھا کون اور برا کون ہے؟ سب خاموش ہوگئے، آپﷺ نے تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی تو ایک شخص نے کہا کیوں نہیں اللہ کے رسولﷺ ،آپ ہمیں بتائیں، ہم میں سے اچھا کون اور برا کون ہے؟آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے اچھا وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے اپنے آپ کومحفوظ سمجھا جائے اورتم میں سے برا وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ رکھی جائے اور اس کے شر سے اپنے آپ کومحفوظ نہ سمجھا جائے‘‘… (جامع ترمذی )

تازہ ترین