• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔نہ مٹی نہ ریت

ایسا ہے اک کھیت

٭…٭…٭

2۔پانی کا مٹکا پیڑ پر ہے لٹکا

ہوا کا جھونکا اس کو نہیں کھٹکا

٭…٭…٭

3۔جناب عالی ،سر پر جالی

انتڑیاں بہت پیٹ خالی

٭…٭…٭

4۔چھوٹی سی اک نار

ڈبکی مارے، جائے پار

٭…٭…٭

5۔ چھت سے لٹکی رہتی ہے

دیوار سے ٹنگی رہتی ہے

ہنس دے تو اجیارا ہو

چپ رہے تو اندھیرا ہو

٭…٭…٭

6۔چلتا ہے تو تھکتا نہیں

پر ہیں مگر اُڑتا نہیں

٭…٭…٭

7۔ایک گھڑی قدرت نے بنائی

اور بنا چابی کے چلائی

انگلی اس کی ٹک ٹک سن لے

کانو ں تک آواز نہ آئی

  جوابات: بوجھو تو ذرا یہ پہیلیاں

(1)بال ،(2) ناریل( 3) چارپائی (4) سوئی (5)ٹیوب لائٹ 6))پنکھا7))نبض

تازہ ترین