• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ 2019 ءکے فائنل میں خیبر پختونخوا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دیکر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز بنائے۔

عابد علی 132 ، محمد سعد 51 اور سہیل خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بلوچستان کی جانب سے علی عمران نے تین اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا ئے۔

اویس ضیاء نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسد شفیق اور فواد عالم بھی 48، 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے سہیل خان نے 3 اور عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سہیل خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین