• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام : رنگا رنگ انٹرنیشنل فیشن ویک کا انعقاد


ویتنام میں رنگا رنگ انٹرنیشنل فیشن ویک کاانعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرزحصہ لے رہے ہیں۔

5روزہ اس فیشن ویک کے دوران موسم گرما اور موسم بہار کی مناسبت سے معروف ڈیزائنرز اپناکلیکشن پیش کر رہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیررہی ہیں جبکہ اس دوران مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

10اپریل سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد14اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین