• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزر لینڈ: قدیم میلےمیں شہریوں کی موج مستیاں


سوئزرلینڈ کے شہرزیورخ میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ قدیم سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔

Sechselautenنامی اس رنگا رنگ میلے کے دوران رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچے جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔

پریڈ میں درجنوں مارچنگ بینڈز اور سجی سنوری بگھیوں نے حصہ لیاجو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد بھی سڑک کنارے موجود تھے۔واضح رہے کہ اس ایونٹ کے اختتام پر ایک دیوہیکل اسنو مین بھی نظر آتش کیا جاتا ہے تاکہ موسم سرما کو رخصت کیا جاسکے۔

تازہ ترین