لاہور(خبرنگارخصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیسز میں بھی ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ایک، ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے صاف پانی اور رمضان شوگر ملزکیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔