• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمیلا کا فلم سے سیاست اور سیاست سے کرکٹ میں قدم

ممبئی (جنگ نیوز) جنوبی ایشیا میں عام انتخابات کے دوران امیدواروں کو ووٹ مانگنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر وہ لوگ جو سال بھر اپنے حلقے کا رخ نہیں کرتے، الیکشن سے قبل عوام میں گھلے ملے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی سیاست میں نووارد بالی ووڈ ایکٹریس ارمیلا بھی پیچھے نہیں رہیں۔ انہوں نے شوبز سے سیاست اور سیاست کیلئے کرکٹ میدان میں قدم رکھ دیا۔وہ کانگریس پارٹی کی ممبئی سے امیدوار ہیں، انہوں نے اتوار کو حلقے کے دورے میں کرکٹ گرائونڈ کا رخ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے بیٹ لے کر بیٹنگ کرنا شروع کردی۔ سابق ہیروئن کے اس عمل سے وہاں موجود لوگ تو بہت محظوظ ہوئے لیکن انہیں ووٹ دیتے یا نہیں یہ بات الیکشن کا نتیجہ آنے پر ہی معلوم ہوگی۔

تازہ ترین