• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:شبیر ناقدؔ

صفحات144: ،قیمت: 500 روپے

ناشر:اُردو سخن ،لاہور

’’حُسنِ خیال ‘‘مجموعۂ کلام ہے، شبیر ناقدؔ کا،جسے پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاعر اپنے خیالات کو الفاظ کا پیکر عطا کرنے میں بے چین بھی ہے اور کچھ عُجلت کا شکار بھی۔کیوں کہ جو احساس بھی طاری ہوا، ناقدؔ نے بلا تردّد اُسے الفاظ میں ڈھال دیا۔ ناقدؔ کے مجموعے میں غزلوں کے علاوہ نظمیں اور قطعات بھی شامل ہیں۔ فلیپ پر ناصر ملک نے شبیر ناقدؔ کے ادبی سفر پر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، ’’شبیر ناقد ؔبیک وقت تخلیق و تحقیق کا سفر بڑی کام یابی سے دونوں اصناف کے ساتھ انصاف برتتے ہوئے طے کر رہے ہیں۔‘‘

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، مصنّفین و مرتّبین کی اطلاع کے لیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭بلوچیہ (ماہنامہ رسالہ)، عبدالحکیم بلوچ٭العلم(سہ ماہی)، مجاہد بریلوی٭ شیرین لغاری عنبر ،شخصیت و فن، عبدالرحیم مرتضیٰ٭On the road of enternity، سیّد عباس حسین متقی٭Theory and practice of police corruption in pakistan police، سیف اللہ خالد٭Post-intance، حسن الامین٭ فکرِ اقبال کے روشن زاویئے، ڈاکٹر خالد معین٭عالمی ترجمان القران، پروفیسر خورشید احمد٭ مآثر رَحیمی، عبدالباقی نہاوندی٭ انٹرویوز، ہمارے خواب، ہمارا عزم، تحقیق و تدوین، سیّد محمّد ناصر علی٭ Interviews: The sound of baqai،سید محمد ناصر علی٭ میاں والی کی مزاحمتی تحریکیں، سیّد صادق حسین شاہ۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭تاریخ سنبھل، ارشد عبداللہ(23صفحات)٭ سرائیکی شعبے دئ کہانی، ظہور دھریجہ (64صفحات)۔

وہ کتب ،جو2018ء سے قبل شایع ہوئیں

٭شہرِ ہنر، ترتیب و تدوین، رشید بٹ، حمیرا اطہر(دسمبر2015ء)٭ ہمّت کے شناور، پروفیسرعفّت گل اعزاز (اگست2016ء)۔

تازہ ترین