• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کمبوڈیا میں واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد پانی سے بھری پستول لئے جنگ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

جی ہاں، کمبوڈیا کے شہر Krong Siem Reapمیں روایتی میلے کے موقع پر واٹر گن فائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

میلے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اورپانی سے لوڈڈ اپنی پستول سے ایک دوسرے پر پانی پھینک کر اس دلچسپ لڑائی کو خوب انجوائے کیا جبکہ منچلے راہگیروں پر بھی پانی پھینکتے نظر آئے ۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران دلچسپ ڈانس پرفارمنس سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین