• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے۔ سرفراز احمد، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے یویو ٹیسٹ پاس کرلیا، محمد رضوان بیس پوائنٹس کے ساتھ فٹنس میں ٹاپ پر رہے۔

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں کی تعداد 23 ہے ،محمد نواز پہلے ہی مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ لیے گئے۔ محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرے، وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر ٹیسٹ میں اپنی برتری قائم رکھی اور 20 لیول کے ساتھ سر فہرست رہے۔

شان مسعود اور حسن علی کا لیول 19 رہا جبکہ سرفراز احمد، محمد حفیظ اور محمد عامر نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے، محمد حسنین اور یاسر شاہ مطلوبہ لیول پر پورا نہ اترپائے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ مکمل نہیں کر سکے، وہ گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔

یویو ٹیسٹ کے بعد آخری مرحلے میں کھلاڑیوں کے اسٹرنتھ اور دو کلو میٹر دوڑ کا ٹیسٹ ہوا۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ جو انگوٹھے کی انجری کے باعث کرکٹ سے دور ہیں انہوں نے یویو کے علاوہ دو کلو میٹر رننگ کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں کل صبح سے کرکٹ ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔

تازہ ترین