• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، الیکشن کے باعث سونے کی اسمگلنگ کے رجحان میں کمی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں جاری عام انتخابات کے باعث سونے کی اسمگلنگ کے رجحان میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سونے کی تجارت اور زیورات کی تیاری کی ملکی صنعت سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے پیر کے روز برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سونے کے اسمگلر اس وقت خوف زدہ ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق اسمگلروں کو خدشہ ہے کہ ووٹروں کو متاثر کرنے اور اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے حکومت نے کوسٹ گارڈز سمیت سرکاری اداروں کو سخت ترین نگرانی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین