• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران جائینگے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان دوروزہ سر کاری دورے پر 21اپریل کو ایران جائیں گے۔ انہیں ایران کے صدر حسن روحانی نے دورہ ایران کی دعوت دی تھی۔ وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہے ۔ وزیر اعظم تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں  مختصر قیام کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان صدر حسن رو حا نی سے تفصیلی بات چیت کرنے کے علاوہ سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمارہ جا ئے گا جس میں وزیر خزانہ ، وزیر انسانی حقوق ، وزیر میری ٹائم ، وزیر بین الصو بائ رابطہ ، مشیر تجارت ، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی ، معاون خصوصی برائے اوورسیز پا کستانیز شامل ہیں ۔

تازہ ترین