• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ برادری کے جائز مطالبات تسلیم‘4روز سے جاری دھرنا ختم

کوئٹہ (نمائندہ جنگ‘آن لائن) سانحہ ہزار گنجی کے واقعہ کے خلاف 4 روز سے جاری احتجاجی دھرنا وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ‘وزیرمملکت داخلہ شہریار خان آفریدی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کرکے ان کے تمام جائز مطالبا ت تسلیم کر لئے اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والے مزدوروں کو فی الفور معاوضہ دیا جائے گا تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال،و زیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی ‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ‘ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے مغربی بائی پاس دھرنا دینے والوں کے شرکاء سے رات گئے ملاقات کی۔
تازہ ترین